اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے بذریعہ ٹرین ویتنام روانہ ہوگئے۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان دوسری ملاقات ویتنام کے دارالحکومت میں 27 اور 28 فروری کو پہلے سے طے ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کم جانگ ان کی روانگی کی تصدیق کی اور پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کے درمیان ملاقات کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ اس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے معاملات پر بات ہوگی جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کسی حد تک پہلے ہی کامیابی حاصل کی جاچکی ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان گزشتہ سال جون میں سنگاپور میں ملاقات ہوئی جس کے دوران تلخ باتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.......
/169